11 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گيلانی نے کہا ہےکہ اگر انہیں سپریم کورٹ نے سزا دی تو وہ استعفی دیدیں گے۔

ابنا: پاکستانی ذرایع کی رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گيلانی نے کہا کہ صدر زرداری پر مالی بدعنوانی کے الزامات سیاسی اھداف کے تحت لگائے گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو صدر ہونے کے ناطے قانونی استثنی حاصل ہے۔

گیلانی نے کہا کہ وہ خود وزیر اعظم ہونے کی حیثیت سے قانونی استثنی کے حامل ہیں اور اگر انہیں سزا دی گئي تو وہ اپنے عھدے سے استعفی دیدیں گے۔

دوسری طرف بعض اخباری زرائع کے مطابق پيپلز پارٹي کے کچھ افراد کا اصرار ہے کہ ان کے پاس وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کے علاوہ کوئي متبادل نہيں ليکن ان کا کہنا ہے اگر گيلاني عدالت کے سامنے انکاري رہتے ہيں اور انہيں استعفي دينے پر مجبور کيا جاتا ہے تو پارٹي گيلاني کے فيصلے کے ساتھ ہوگي.پيپلز پارٹي کے اندروني ذرائع کہتے ہيں کہ ايک اور آپشن بھي ان کے پاس ہے اور وہ يہ کہ اگر گيلاني کو سزا ہو جاتي ہے تو صدر ان کي سزا کو فوراً معاف کر سکتے ہيں. ......./169